اجلاس صوبائی ایگزیکٹو کونسل (پنجاب)

مورخہ: 10 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 10 جون 2012ء بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم کی زیرصدارت مرکز منہاج القرآن لاہور پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و اجتماعی ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کےبعد اجلاس میں تشریف لانے جملہ شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر سب سے پہلے قمر عباس چوہدری نائب ناظم پنجاب کی ہمشیرہ اور محمد منشاء مغل کی والدہ و دیگر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس کے بعد حسب سابق سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات اور ان پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جن میں منہاج العمل پر تدریجاً عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس ماہ سے ان شاء اللہ تمام صوبائی عہدیدار ان نماز تہجد کا آغاز کریں گے اور ایک دوسرے کو نماز تہجد کیلئے بیدار کیا کریں گے۔

زکوۃ مہم:

2012ء مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس منعقدہ 20 مئی 2012ء میں فیصلہ ہوا تھا کہ تمام تحصیلات اپنی زکوۃ مہم کے ٹارگٹس خود فائنل کریں گیں اور زکوۃ اکٹھی کرکے لوکل پراجیکٹس پر ہی خرچ کریں گی البتہ صوبائی عہدیداران کے مابین دس لاکھ زکوۃ اکٹھی کرنے کا ٹارگٹ تقسیم کیا گیا۔

اعتکاف مہم:

2012ء سابقہ اجلاس میں اعتکاف کے ٹارگٹس تقسیم کردیئے گئے تھے اور عزم کیا گیا کہ یہ ٹارگٹ ان شاءاللہ حاصل کیا جائے گا۔

ماہانہ کار کردگی رپورٹس کا جائزہ:

تمام صوبائی عہدیداران نے اپنی زیر نگرانی تحصیلات کی کار کردگی رپورٹس امیر پنجاب کو پیش کیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قاضی نصیر احمد ضلعی امیر جہلم 197 فیصد کارکردگی کے ساتھ صوبائی تنظیم میں سرفہرست رہے اور MAN OF THE MONTH کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح تحصیلی تنظیمات میں PP-53 جڑانوالہ 413 فیصد کارکردگی کے ساتھ پنجاب بھر میں سرفہرست رہی اور TEHSIL OF THE MONTH کا اعزاز حاصل کیا۔ پورے ہاؤس کی طرف سے قاضی نصیر احمد اور PP-53 جڑانوالہ تنطیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

آمد شیخ الاسلام:

شیخ الاسلام کی ماہ نومبر 2012ء میں پاکستان آمد کے حوالے سے امیر پنجاب نے ششماہی ورکنگ پلان (جون تا نومبر 2012ء) کی تفصیلی بریفنگ دی اور تمام صوبائی عہدیدارن کو ورکنگ پلان تحریری صورت میں بھی دیا گیا۔ تمام صوبائی عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ تمام ٹارگٹس حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کی جائے گی۔

5 روزہ دروس قرآن:

امیر پنجاب نے ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے پانچ روزہ دروس قرآن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سال جن مقامات پر پانچ روزہ دروس قرآن منعقد کیے جائیں گے ان میں منڈی بھاؤالدین، نارنگ منڈی، گوجرہ، عزیز بھٹی ٹاؤن، لاہور،چکوال، اوکاڑہ، میانچنوں، بوریوالا، احمد پور سیال، خانیوال، لودھراں، جہانیاں، ملتان، لیہ، سمبڑیال، گوجرانوالہ، مریدکے، واہگہ ٹاؤن لاہور، مونگی بنگلہ، ٹوبہ اور چیچہ وطنی  شامل ہے۔

خدمت دین فنڈ:

شیخ الاسلام نے اپریل کے بیداری شعور ورکرز کونشن میں تمام وابستگان، رفقاء، عہدیداران، کارکنان کو ہدایت فرمائی تھی کہ تمام لوگ اپنی خالص آمدن کا کم از کم ایک فیصد خدمت دین فنڈ کیلئے مرکز پر جمع کروائیں۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی عہدیداران اپنی خالص آمدن کا ایک فیصد مرکز جمع کروائیں گے اور تحصیلی تنظیمات کوماہانہ کم از کم دس افرادسے خدمت دین فنڈ وصول کرکے مرکز ارسال کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔ اس تعداد میں ہر ماہ اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب کا آئندہ اجلاس یکم جولائی 2012ء بروز اتوار ہوگا۔

رپورٹ: سید توقیر الحسن گیلانی ناظمTMQپنجاب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top