منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حضرت امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کا سالانہ ختم پاک

مورخہ: 12 جون 2012ء

جاپان (محمد اعجاز رمضان کیانی) منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 12 جون 2102ء کو امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے ختم پاک دلایا گیا جس میں کثیر تعداد میں بچے اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد انعام الحق کی طرف سے بچوں کے لئے ٹھنڈے مشروبات، حلال چپس جبکہ اباراکی تنظیم کی طرف سے میٹھی کھیر کا انتظام کیا گیا تھا۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ آج کا دن امام جعفر الصادق کی یاد کا دن ہے، اہل بیت اطہار کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے سب دعا کریں کہ اللہ رب العزت ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتہ سیدنا حضرت علی المرتضی شیر خدا رضی اللہ عنہ کے دن کو بھی پوری شان وشوکت سے منایا گیا۔ ہم اپنے تمام آئمہ کرام، صحابہ کرام علیھم اجمعین، ازواج مطھرات ور اہل بیت اطہار سے محبت کرتے ہیں کیونکہ سب کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہے۔ جس کو جو کچھ ملا اسی در سے ملا۔ یہ فیضان کرم تو نگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے کہ کسی کو شجاعت میں یکتا کر گئی تو کسی کو عدالت میں یکتا، کسی کو طہارت کا شہنشاہ کیا تو کسی کوحیاء کا پاسبان بنا دیا۔ کسی کو صداقت دی تو کسی کو ولایت سے نوازا، کسی کو کندھوں پر بٹھا کر امام حسین رضی اللہ عنہ بناد یا تو کسی کو امام جعفر الصادق جیسا عظیم فقیہہ اور امام وقت بنادیا۔ جنہوں نے فقہ جعفریہ کی تدوین کی اور مسائل کا حل عطا فرمایا۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان تمام نسبتوں سے محبت کا سبق پڑھایا ہے اور تحریک منہاج القرآن ان سب محبتوں کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در کے ٹکڑوں اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی نوازشات پر سجدہ شکر ادا کرتے ہیں علامہ محمد شکیل ثانی نے تفصیل کے ساتھ امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ اور اہل بیت اطہار کے فضائل بیان کئے۔ حافظ محمد یعقوب نے ختم پاک پڑھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top