تحریک منہاج القرآن (تحصیل ڈسکہ) کے زیراہتمام فری رمضان پیکج

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 150گھروں میں فری رمضان پیکج تقیسم کیا گیا، جس میں آٹا، چاول، چینی، گھی اور خوردنی اشیاء تھیں۔ تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے سرپرست عبدالرحمن بھٹی ہر سال رمضان پیکج کے لیے خصوصی تعاون کرتے ہیں۔

اس موقع پر محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام کی سرپرستی میں پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیراہتمام 5 فری ڈسپنسری، منہاج ایمبولینس، منہاج فری ٹینٹ سروس بھی چل رہا ہے۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن کے تعاون سے ڈسکہ شہر میں رمضان المبارک کے موقع پر 27 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محمد سلیم سلہری، اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، عبدالستار انجم اور تحریک کے دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے غریب لوگوں نے شیخ الاسلام کو دعائیں دیں اور منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top