عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : وہاڑی

مورخہ 21 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف وہاڑی میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی کے قائدین نے کی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفا داری کا بھرپور پیغام دیا۔ 

ریلی میں تحریک منہاج القرآن وہاڑی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام فورمز کے قائدین اور اراکین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top