یونیورسٹی آف گجرات : نئے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام یونیورسٹی آف گجرات کے نئے آنے والے طلبہ کیلئے ’’ویلکم پارٹی ‘‘ کا انعقاد 15 نومبر 2012ء کو کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان اور خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم وحید اختر مصطفوی نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اور بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت شریف پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان نے یونیورسٹی آف گجرات میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور انہیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

دوران خطاب مقررین نے کہا کہ ایم ایس ایم طلبہ میں مصطفوی کردار کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ہم امن اور علم کا پیغام لیکر نکلے ہیں اور یہ دعوت لیکر پاکستان کے ہر ہر تعلیمی ادارے میں جا رہے ہیں، بحمدللہ تعالی ایم ایس ایم اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے، جس کا نیٹ ورک چاروں صوبوں سمیت ملک کی 120 یونیورسٹیوں میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو وطن واپس آرہے ہیں، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصطفوی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں، اور طلبہ کو ایک بار بھر مصطفوی انقلاب کے نفاذ کے لیے وہی کردار ادا کرنا ہوگا جو تحریک پاکستان میں ادا کیا تھا۔

تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی، طلبہ کے لیے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top