منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی سالانہ زونل میٹنگز 2012ء

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت ملک بھر میں قائم سکولز میں سالانہ زونل میٹنگز کا اہتمام کیا گیا، جن میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد لطیف قادری نے خصوصی شرکت کی۔ یہ میٹنگز 21 اکتوبر منہاج ماڈل سکول کوٹلی آزاد کشمیر میں، 25 اکتوبر کو پپلاں زون (میانوالی+ بھکر )، 02 نومبر کو MMS ماموں کانجن (فیصل آباد) زون، 03 نومبر MMS گلفشاں کالونی میں فیصل آباد زون، 03 نومبر کو سرگودھا زون، 12 نومبر کو MMS بنگش کالونی راولپنڈی زون، 12 نومبر کو ادارہ عرفان القرآن تھاتھی گوجر خان زون، 13 نومبر کو اٹک زون، 13 نومبر کو چکوال زون، 18 نومبر کو منہاج ماڈل سکول میانچنوں اور 23 نومبر کو مرکز (MES) میں لاہور زون میں منعقد کی گئیں۔

میٹنگ میں انہوں نے شرکائے اجلاس کو MES کی جانب سے طلبہ کی تربیت کے حوالے سے سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، انبیاء کرام، اہلبیتِ اطہار رضی اللہ عنہم اجمعین، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی سیرت پر مشتمل تیار کردہ کتب اور چارٹس کا تعارف کرایا اور سلیبس کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لی گئی۔ جبکہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمدکے حوالے سے تمام سٹاف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سکول کا سٹاف، حصہ ہائی کے طلباء و طالبات اس تاریخ ساز عوامی استقبال میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ مزید برآں طلبہ کے والدین کو بھی دعوت دینے کے لیے MES کی جانب سے لیٹر ارسال کیا جائے گا، تاکہ وہ اس تاریخ ساز دن مینارِ پاکستان لاہور آئیں۔

میٹنگز میں حسب سابق ٹیچرز کا انٹریو بھی لیا اور اٹک میں ہونے والی زونل میٹنگ میں ایک ٹیچر کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر شرکاء اجلاس کی تجاویز و آراء سنی گئیں اور سکالر شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں MES کی جانب سے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

اٹک زون

چکوال زون

فیصل آباد زون

گوجر خان زون

کوٹلی آزاد کشمیر زون

میانچوں

میانوالی اور بھکر زون

راولپنڈی زون

سرگودھا زون

لاہور زون

اے ڈی ای میٹنگ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top