23 دسمبر کا سورج پاکستان میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ عمر ریاض عباسی

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کا سورج پاکستان میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مروجہ انتخابی و سیاسی نظام جمہوریت اور عوام کا حقیقی دشمن ہے اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل کا اصل سبب ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست کی بجائے ریاست بچاؤ کا ایجنڈا لے کر پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر قومی اجتماع میں قومی اداروں اور ملک کی سیاسی قیادت کے سامنے ریاست بچانے کا جامع پروگرام سمیت 18 کروڑ عوام کو لائن آف ایکشن دیں گے، اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر سید گفتار حسین شاہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، انچارج میڈیا سیل غلام علی خان، جاوید اصغر ججہ، قاسم مرزا، سعیدخان نیازی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی سیاسی جماعت عوام کی دشمن نہیں بلکہ عوام اور ملک کا دشمن مروجہ انتخابی نظام ہے جس کے تحت لیاقت، دیانت اور امانت کا ہونا نااہلی جبکہ کرپشن، دہشت گردی اور غنڈہ گردی اہلیت ہے۔

ریاست بچانے کے ایجنڈا کے تحت مینار پاکستان پر 23 دسمبر کو ہونے والے عوامی اجتماع میں تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی قیادت کو بلا امتیاز دعوت دیں گے۔ جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے غیر معمولی استقبال کیلئے دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیاریاں عروج کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے مخالف نہیں اور اقتدار کی پر امن منتقلی کا بہترین طریقہ انتخابات کو ہی سمجھتے ہیں لیکن ملک میں حقیقی انتخابات کا تصور ہی سرے سے موجود نہیں ہے۔ یہاں انتخابات کے نتیجے میں اقتدار عوام کی بجائے چند خاندانوں کو منتقل ہوتاہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top