پاکستان غلط فیصلوں کی وجہ سے شدید ترین بحران کا شکار ہے۔ سیدہ ریحانہ بخاری

معیشت تباہی کے دہانے پر ہے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے

پاکستان اس وقت اپنوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خطرناک ترین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ اس کی بقاء اور اس کی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔ ہمارا بچہ بچہ قرض تلے دب چکا ہے۔ صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ ان کے گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں۔ ان کے بچے سکول میں تعلیم حاصل کرنے کی بجائے گلیوں میں بھیک مانگ رہے ہیں۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیدہ ریحانہ بخاری نے بے روزگار مزدوروں کی بیویوں اور بیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہمہ میر، عطیہ بنین، گلشن ارشاد، سدرہ جبین اور ملکہ صبا نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب پاکستان میں دور دور تک کوئی مسیحا نظر نہیں آتا سوائے ایک شخص ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صرف وہی ایسے قابل ترین باصلاحیت اور درد مند لیڈر ہیں جنہیں آپ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے دکھ ، درد، بھوک اور آنسوؤں سے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے آپ کی خاطر، پاکستان کی خاطر ایک بار پھر پاکستان کو بچانے کا بیٹرا اٹھایا ہے۔

اس موقع پر موجود تمام خواتین نے بھی جلوس کی صورت میں مینار پاکستان جا کر طاہر القادری کی پکار پر لبیک کہنے کا عزم کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top