موجودہ کر پٹ نظام نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو تحفظ دے ر کھا ہے : کلیم قریشی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماکلیم قریشی نے لال سوہاوا سے عابد حسین کی قیادت میں آئے ہو ئے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ بد قسمتی سے پوری پاکستانی قوم بے بسی کی اجتماعی تصویر بن چکی ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں عامۃ الناس مکمل طور پر خواب غفلت میں ہے۔

اس موقع پر حا فظ ادریس خان، انصر علی ظہوری، عبدالماجد، نبیل حشمت اور محمد شعیب بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بے شعوری اور کم آگاہی کا شکار ہے۔ سوسائٹی میں ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے اورمعاشرہ پر انسانی خصلتوں کی بجائے حیوانی خصلتیں غالب آ چکی ہیں۔ انسان کی جان، مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سےلوگ آ کر قوم کی بیٹیوں کو قتل کریں، دہشت گردی پھیلائیں، عزت و حرمت کو پامال کریں، ہمارے حکمران انہیں روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ عوام کی عزت و مال اور جان کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں۔ موجودہ کر پٹ نظام نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو تحفظ دے ر کھا ہے۔ جب تک یہ سسٹم موجود رہے گا اس وقت تک نااہل اور کرپٹ حکمران بھی رہیں گے۔ کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ موجودہ کرپٹ سسٹم کے ہوتے ہوئے اچھے لوگوں کی امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں ر ہتے ہیں۔ 23 دسمبر کو موجودہ نظام کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top