14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا

نئے سال کا آغاز ذاتی مفادات کو قومی و ملکی مفادات کے لیے ذبح کرنے کے عہد سے کرنا ہوگا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: سربراہ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تکمیل پاکستان کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ نئے سال کا آغاز ذاتی مفادات کو قومی و ملکی مفادات کے لیے ذبح کرنے کے عہد سے کرنا ہوگا، اگر یہ مثبت رویہ ہماری زندگی کا حصہ بن جائے تو پاکستان قائد اعظم کا پاکستان بن جائے گا اور ہم مسلم امہ اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام انتخاب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ ہم پر امن رہتے ہوئے اپنے مطالبات منوا ئیں گے۔ نظام انتخاب میں اصلاحات سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا اور ملک میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں برداشت لانا ہوگی۔ ریاست پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اداروں کے استحکام کو زندگی کا مشن بنانا ہوگا، اسی سے آئین کی بالا دستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے قوم کو جمہوری انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی تا کہ 2013ء میں ملک ترقی کے نہ رکنے والے سفر کا آغاز کر سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top