نظر بند کیا گیا تو لاکھوں افراد پر میرا کنٹرول ختم ہوجائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حکومت کی جانب سے ممکنہ نظر بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد کو نظر بندی نہیں روک سکتی۔ ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ جمہوریت بچانے کیلئے عوام میرے ساتھ نکلیں گے۔ اگر نظر بند کیا گیا تو لاکھوں افراد پر میرا کنٹرول ختم ہوجائے گا اور تمام تر حالات کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت ہوگی۔ ہم پر امن ہیں ہمیں پر امن رہنے دیا جائے۔ حکومت امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ غیر ملکی تشہیری کمپنی کو خطیر رقم دے کر عوامی مارچ کو روکنے کے لیے بے بنیاد منفی پراپیگنڈہ کا منصوبہ بنایا گیا۔ غیور عوام عوامی مارچ کے خلاف پر منفی پراپیگنڈہ رد کردیں۔ 14 جنوری کا عوامی مارچ کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔ یہ ہمارا اسی طرح کا جمہوری حق ہے جو نواز شریف اور بے نظیر نے استعمال کیا تھا۔ میرا مقدمہ وہی ہے جو قائداعظم نے لڑا۔ مظلوم پاکستانیوں کی فتح تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔ 14 جنوری حقیقی جمہوریت کا دن ثابت ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top