موجودہ نظام کو بدلے بغیر الیکشن ملکی سلامتی اور بقا کے لئے خطرے کا باعث ہوسکتے ہیں۔ جاوید اصغر ججہ

آئین کی 62, 63 شقوں سے بھی علی بابا چالیس چوروں کی صفوں میں لرزہ طاری ہوگیا ہے

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر جاوید اصغر ججہ نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو بدلے بغیر الیکشن ملکی سلامتی اور بقا کے لئے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر جاوید اصغر ججہ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت الیکشن نہیں بلکہ لٹیروں کا جھرلو ہو گا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی شقوں پر عمل درآمد ہر پاکستانی کافرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی جمہوریت کے قائل ہیں جس میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو نہ کہ کرپشن پر۔

جاوید اصغر ججہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری انتخابی اصلاحات کے چارٹرڈ پر عمل کروا کے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک اصل جمہوریت اور آئین کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top