جو دیانت دار نہیں وہ عوام کا نمائندہ نہیں ہوسکتا ہے۔ فاروق بٹ

ملک کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما فاروق بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آرٹیکل 62,63 حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی روح کے مطابق متعارف کروائے ہیں اور پوری قوم کو آئین کا شعور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مطالبہ ہے کہ صادق اور امین لوگ ہی ملک میں حکمرانی کے اہل ہونے چاہئیں اور جو شخص دیانت دار نہیں ہوگا وہ عوام کا نمائندہ بننے کاحق نہیں رکھتا اور عوام کا لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو سومنات کا مندر سمجھ کر لوٹتے رہے ہیں اور لوٹ رہے ہیں، ملک کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے جس کے باعث ملک کھوکھلا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس ملک کو شفاف اور غیرجانب دار نظام دینا چاہتے ہیں جس میں عوام کو ان کے حقوق ملیں، روٹی، کپڑا، مکان، آٹا، دالیں، چاول، چینی، گھی اور بنیادی ضروریات کی اشیاء کم قیمت پر میسر ہوں، عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر میسر آ سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top