15 فروری سے ملک میں انقلاب مارچ کا آغاز ہو چکا ہے۔ گفتار حسین شاہ

22 فروری کو ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والے آخری معرکے تاریخی انقلاب مارچ سے ملک کا نقشہ بدل جائے گا
عوام کے حقوق کے لئے ڈنکے کی چوٹ پرعوام میں جاکرلڑیں گے
ملک میں آئین اور قانون کے حقیقی قیام کے لئے ساری قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر سید گفتارحسین شاہ نے کہا ہے کہ 15 فروری سے ملک میں انقلاب مارچ کا آغاز ہوچکا ہے۔ 22 فروری کو ملتان اور آخری بڑا معرکہ راولپنڈی میں ہوگا جس سے ملکی تاریخ کانقشہ بدل جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبرکو مینار پاکستان کے جلسے سے جس انقلابی جدوجہد کا آغاز ہوا تھا، 14 جنوری کے لانگ مارچ کے بعد یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کا مقصد عوام کو آئین، قانون اور اپنے حقوق کا شعور دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے لئے نکلنا ہوگا۔ 65 سالوں سے آئین کے آرٹیکل 37,38 کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ آئین کے ان دو آرٹیکلز کی بحالی بھی ہمارے ایجنڈے کاحصہ ہے۔

سید گفتار حسین نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کو ہر قسم کے استحصال سے پاک کرنا پاکستان عوامی تحریک کی منزل ہے۔ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کے حقیقی استحکام کے لئے عوام کو گھروں سے نکلناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین کا شعور دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top