پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ ڈے پر دھرنے دئیے جائیں گے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 30 مارچ 2013ء

موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
الیکشن کے نتائج ہمارے موقف کی سچائی عوام کے سامنے لے آئیں گے۔
11مئی کو ہونیوالے انتخابات سابقہ الیکشن کے نتائج کا ایکشن ری پلے ہوں: رحیق احمد عباسی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام انتخاب کے تحت 11 مئی کو ہونیوالے ہونے والے الیکشن سابقہ الیکشن کے نتائج کا ایکشن ری پلے ہو نگے اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے بھی کرپٹ نظام کی گرد میں گم ہو کر قوم میں مزید مایوسی پھیلائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک نظریاتی اور فکری تحریک ہے اس لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کا بہترین ذریعہ بے شک الیکشن ہی ہیں مگر شرط یہ ہے کہ انتخابات صاف، شفاف غیر جانبدرانہ اور آ زاد ہوں۔ موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے کی اہلیت نہیں رکھتا اس لئے اس جرم میں شرکت کر کے اپنا دامن آ لودہ نہیں کر سکتے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔

اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر، تنویر اعظم سندھو اور حافظ غلام فرید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو الیکشن کے نتائج ہمارے موقف کی سچائی عوام کے سامنے لے آئیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ملک کے 300 شہروں میں الیکشن ڈے پر پر امن دھرنے دے گی۔ دھرنے انتظامیہ کی اجازت سے پولنگ سٹیشنوں سے دور دیے جائیں گے، پورے ملک میں پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی اور عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری نے نظام انتخاب کے خلاف جس جامع پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اس کے تحت پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ ڈے پر دھرنے دئیے جائیں گے جس میں ہر شہر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ عوام کی اکثریت جو ووٹ ڈالنے نہیں جاتی انہیں دھرنوں میں شرکت کی ترغیب دینے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top