دھرنوں میں شرکت کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا: خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات موجودہ نظام انتخاب کے خلاف دھرنے دینے کے لیے پر عزم۔
دھرنوں میں شرکت کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا: خرم نواز گنڈا پور

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے بیداری شعور کی تحریک جاری رکھنے اور موجودہ نظام انتخاب کی تبدیلی کے لیے اس کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی اور اس کے لئے پارٹی تنظیمات موجودہ نظام انتخاب کے خلاف 300 شہروں میں بھر پور انداز میں دھرنے دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ دھرنوں میں شرکت کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ان ناراض ووٹروں سے رابطہ کر رہے ہیں جو عرصہ سے ووٹ ڈالنے نہیں جارہے۔ رابطے کا مقصد ان کو باور کرانا ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں آ کر پرامن احتجاج ریکارڈکروائیں۔

گزشتہ روز پاکستا ن عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 300 شہروں میں ہونے والے دھرنوں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اس بات پر بھی تفصیلی غور وخوض کیا گیا کہ کس شہرمیں کس جگہ دھرنا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے پولنگ سٹیشنوں سے دور پرامن دھرنے دینے کی پالیسی کو اناؤنس کر رکھا ہے اور اسکے لئے ان کی تیاریاں جاری ہیں۔11 مئی کو ہونے والے دھرنے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا تجربہ ہوں گے۔ ایک طرف ووٹ پڑ رہے ہوں گے تو اسی شہر میں دوسری طرف نظام انتخاب کے خلاف پر امن دھرنوں کے ذریعے احتجاج کیا جارہا ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top