منہاج ویلفیئر فاؤندیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب آج ہوگی

غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی، انتظامات مکمل۔
ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔

لاہور: شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی سالانہ پروقار اجتماعی تقریب منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ ہمدرد چوک کے وسیع گراؤنڈ میں آج (اتوار) 11:00بجے ہو گی۔

ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے، ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جاتا ہے۔

آج ہونے والی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ شادیوں کی اس تقریب میں دو مسیحی جوڑے بھی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

انکی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری موجود ہوں گے۔ ایک جوڑے کے ساتھ 60 باراتیوں کے کھانے کا اہتما م کیا گیا ہے۔ اسطرح مجموعی طور پر 1800 افراد کے کھانے کا انتظام ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top