موجودہ نظام انتخاب امانت، دیانت، سچی جمہوریت، عدل اور انصاف کا دشمن ہے۔ انصار ملک

ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک کی بنیاد ہی تبدیلی کے ایجنڈے پر رکھی
تبدیلی صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے آئے گی
کرپٹ نظام سے لڑناہوگا 11 مئی کو دھرنا ہو گا

پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے آرگنائزر انصار ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ، نیب سمیت تمام اداروں کے سربراہوں نے اپنی نوکریاں بچانے کے لئے ڈیفالٹرز، جعلی ڈگری ہولڈرز اور لٹیروں کو کلیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کر کے 18 کروڑ عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز 11 مئی کے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب امانت، دیانت، سچی جمہوریت، عدل وانصاف کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 11 مئی کو پولنگ سٹیشنوں پر جانے کی بجائے عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک ہو کرثابت کر دیں گے کہ عوام نے اس ملک دشمن اور عوام کش نظام کو پاؤں کی ٹھوکر سے رد کر دیا ہے۔

انصارملک نے کہا کہ اگر اب بھی عوام نے اس نظام کو مسترد نہ کیا تو پھرآنے والے پانچ سال ایک بار پھر دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسنے کے لئے تیارہوجائے۔ انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ 11 مئی کو بڑی تعدادف میں دھرنے میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے آئے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 1989 میں پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد ہی تبدیلی کے ایجنڈے پر قائم کی تھی اور آج پوری قوم کی نظریں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف ہیں۔ وہ ہی اس ملک کے نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت اور مکمل ایجنڈا رکھتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top