ہری پور: پاکستان عوامی تحریک کی کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی

مورخہ: 08 مئی 2013ء

ہری پور: تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ہری پور کے زیر اہتمام کرپٹ ظالمانہ اور غریب دشمن نظام کے خلاف منہاج اسلامک سنٹر تاپنیان چوک سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت راجہ وقار احمد جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ نے کی۔ یہ پر امن ریلی منہاج القرآن اسلامک سنٹر جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی اور مین روڈ سے گزرتے ہوئے شکر شاہ روڈ سے مین بازار میں داخل ہوئی۔

ریلی میں موجود سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد اور پیدل افراد کرپٹ نظام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے ساتھ ساتھ ٹریفک رواں دواں رہی اور دکانیں کھلی رہیں۔ ریلی میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز پورے بازار کی دکانوں میں گیارہ مئی کے دھرنے کے پمفلٹ تقسیم کرتے رہے اور لوگوں کو دعوت دیتے رہے۔

ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما شریک تھے۔ جن میں نگران ہزارہ ڈویژن محمد ارشد، سرپرست ضلع ہری پور ملک افسر عباسی، ناظم ہری پور حاجی ارشاد، صدر تحصیل حویلیاں حاجی عزیز الرحمن، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل حویلیاں ملک عبدالرؤف کے علاوہ صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع ہری پور ڈاکٹر شجاعت، جنرل سیکرٹری ہری پور پروفیسر مظہر خیال، منہاجین خضر حیات نے شرکت کی۔

 

ریلی کا اختتام پنیاں چوک میں ہوا۔ اختتامی خطاب نصیر خان جدون نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوام ہر بار کی طرح بے وقوف بننے کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ نظام کو سمندر برد کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top