انتخابات کو شفاف کہنا کسی طور پر درست نہیں کیونکہ 11 مئی کو الیکشن کم اور سلیکشن زیادہ ہوئی۔ خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 30 مئی 2013ء

عوام دشمن نظام انتخاب جھوٹ اور کرپشن کی داستان ہے
کرپٹ نظام کے چکر سے نکلنے کیلئے عوام کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔ خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف کہنا کسی طور پر درست نہیں کیونکہ 11 مئی کو الیکشن کم اور سلیکشن زیادہ ہوئی۔ یہ نظام انتخاب جھوٹ اور کرپشن کی داستان ہے۔ اس نظام نے سب جماعتوں کو حصہ دے کر ملک کو حقیقی اپوزیشن سے محروم کر دیا۔ اب کوئی بھی اس نظام کے خلاف اور عوام کے حقوق کی آواز بلند نہ کرے گا اور کرپٹ نظام اگلے الیکشن تک عوام کو جکڑے رکھے گا۔ کرپٹ نظام کے چکر سے نکلنے کیلئے عوام کو اس نظام کو مسترد کر کے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ساجد بھٹی، جواد حامد، تنویر اعظم سندھو اور حافظ غلام فرید بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی امت کیلئے جو درد رکھتے ہیں وہ ہر سینے میں منتقل کرنا ہو گا تا کہ پاکستانیوں کی خوشحالی اور عزت و وقار انہیں واپس مل سکے۔ معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کر کے استقامت سے عوام کو اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو لاحق مرض کی تشخیص الیکشن سے پہلے کر کے حق اور سچ کی راہ پر گامزن کیا۔ الیکشن ڈرامہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام بے حال ہو چکے ہیں لیکن اقتدار کی بندر بانٹ میں مگن سیاستدانوں کو قوم کی حالت زار پر رحم نہیں آ رہا۔ عوام اس کرپٹ نظام سے امیدیں لگانے کی بجائے پاکستان عوامی تحریک کی کرپٹ نظام کے خلاف ہونیوالی جدوجہد میں شامل ہوں تبھی ان کے دکھوں کا مداوا ہو سکے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top