آج مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کی وجہ اپنی اسلامی اقدار و روایات سے روگردانی ہے: نصرت امین

مورخہ: 01 جون 2013ء

مسلمان خاتون کے لیے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا رول ماڈل ہیں۔
گھر کے سربراہ مرد کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی بہن، بیٹی، ماں یا بیوی کو اسلامی اقدار کا امین بنائے: نصرت امین

اسلام آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ نصرت امین نے کہا کہ گھر کے سربراہ مرد کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی بہن، بیٹی، ماں یا بیوی کو اسلامی اقدار کا امین بنائے اور فیشن کے نام پر ہونے والی عریانی اور فحاشی کو اپنے گھر سے ختم کرے تا کہ آج کی عورت اسلامی اقدار و روایات کی پابندی کرنے والی بن سکے اور ہمارا یہ معاشرتی بگاڑ دور ہو سکے آج مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کی وجہ اپنی اسلامی اقدار و روایات سے روگردانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج مسلمان عورت خود کو اسلامی اقدار و روایات کی امین بنائے تبھی یہ معاشرہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے میں تبدیل ہو سکے گا۔

آج ماؤں نے اپنے بچوں کی تربیت خود کرنے کی بجائے انہیں الیکٹرانک میڈیا کے سپرد کر دیا ہے جو عمومی طور پر اسلام دشمن ہاتھوں میں ہے اور جو اسلامی اقدار کا جنازہ نکال رہا ہے۔ فحش اور غیر اسلامی چینلز اپنے پروگراموں کے ذریعے نئی مسلمان نسل کو اسلامی روایات اور اقدار سے بہکا کر غیر اسلامی اقدار و روایات کا رسیا بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے نئی نسل اسلام سے عملاً دور ہوتی جا رہی ہے۔

وہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد سیکٹر G/9 کے خواتین اجتماع سے خطاب کر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان خاتون کے لیے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رول ماڈل ہیں مگر موجودہ دور میں اسلامی کلچر سے بے بہرہ مسلم خاتون فحاشی اور عریانی کا شکار ہو چکی ہے اور غیر اسلامی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے آج مسلم اور غیر مسلم عورت میں تمیز کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top