وطن عزیز میں تعلیم کاحصول عام آدمی کے بچوں کے لئے ناممکن ہوکر رہ گیاہے۔ رضوان بشیر

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضوان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کا حصول عام آدمی کے بچوں کے لئے ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت بھی وطن کے دو کروڑ نونہال سکول میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ ان کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہونا موجودہ کرپٹ نظام کے مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو میں منتخب ہونیوالے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ولید مصطفوی کو صدر اور حافظ محب خان کو جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور منتخب کیا گیا۔

رضوان بشیر نے کہا کہ ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا نظام لایا جائے جس کے تحت غریب اور امیر کافرق نہ رہے۔ امیر کا بچہ جس سکول میں تعلیم حاصل کرے غریب کا بچہ بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کر سکے، اس کے لئے یکساں نظام تعلیم اور کم از کم میٹرک تک مفت تعلیم کا نظام لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کے اندر تعلیمی کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر تعلیمی اداروں میں علمی ماحول بنانا ہوگا تاکہ تعلیمی اداروں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ و طالبات کو علم کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے اور ان کی تمام ترتوجہ علم کے حصول کی جانب ہو۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے تعلیمی اداروں میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top