منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 غریب بے سہارا بچیوں کی آٹھویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب 6 اکتوبر بروز اتوار ایک بجے زکریا پارک ڈی بلاک گلفشاں کالونی میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی ڈی سی او فیصل آباد نجم احمد شاہ ہونگے۔ دیگر مہمانان گرامی میں مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، پروفیسر رانا محمد ادریس، ملک ظفر اقبال، پروفیسر ہمایوں عباس شمس، پروفیسر حضور محمد صابر، حاجی محمد رشید قادری، سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سلیم، خواجہ شاہد رزاق سکا، انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر محمد عارف صدیقی، چوہدری محمود عالم جٹ، حاجی محمد سلیم قادری، محمد ارشد اچھی، حاجی محمد یونس، حاجی محمد صدیق ہونگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top