حیدرآباد: تحریک منہاج القرآن کا صوبائی تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا صوبائی تنظیمی اجلاس 8 اکتوبر 2013ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت امیر تحریک سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی تھے اور مرکزی گوشہ درود کے مربی سید مشرف حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ظالموں اور امراء کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی طور پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے 23 دسمبر سے اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں اذان دی تھی، اب جماعت ہونا باقی ہے۔ قائد نے کارکنان کو 2 کروڑ نمازیوں کی صف بندی کے لیے ٹارگٹ دیا ہے جس کے لیے ہمیں شب و روز ایک کر کے ہر گھر تک پیغام پہنچانا ہو گا۔ تاکہ ملک میں امن و آشتی بحال ہو اور غریب کے حقوق غریب کی دہلیز تک پہنچیں۔ انہوں نے دو کروڑ نمازیوں کی صف بندی کے لیے کارکنان کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top