موجودہ سیاسی اور انتخابی نظام حقیقی جمہوریت نہیں لا سکتا۔ خرم نواز گنڈا پور

قدرتی وسائل اور ذہین ترین افرادی قوت کے باوجود ہمہ جہت بحران پاکستان کو جکڑے ہوئے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شکوہ عمارتوں اور اس میں بیٹھنے والے چند سیاسی خاندانوں کا نہیں بلکہ عوام کو حقوق دینے کے اس عمل کا نام ہے جس میں اختیار عوام کے حقیقی نمائندوں کے پاس ہو اور انکی پہلی اور آخری ترجیح ملک اور قوم کا مفاد ہو۔ ہمارے ہاں جمہوریت کی جو شکل نظر آتی ہے اس میں عوام کا دخل صرف پولنگ ڈے پر ووٹ بھگتانا رہ گیا ہے۔ موجودہ سیاسی اور انتخابی نظام حقیقی جمہوریت نہیں لا سکتا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے عہدیدران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بشارت عزیز جسپال، جواد حامد، ساجد بھٹی اور چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔

 خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ضروریات زندگی کا قحط اصل مرض نہیں بلکہ علامات ہیں۔ قدرتی وسائل اور ذہین ترین افرادی قوت کے باوجود ہمہ جہت بحران پاکستان کو جکڑے ہوئے ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ملک کی باگ ڈور جن کے ہاتھ میں ہے وہ اسکے اہل نہیں ہیں۔ ملکی اور قومی مفاد کو ذاتی، خاندانی اور پارٹی مفادات پر قربان کر دیا جاتا ہے، ایسے حالات میں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نااہلوں کو مقتدر بنانے کا اذالہ موجودہ نظام سیاست و انتخابات کی تبدیلی کیلئے اجتماعی طور پر کردار ادا کرتے ہوئے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی مہم موجودہ سیاسی نظام کو بدل کر ملک و قوم کی خوشحالی اور باوقار مستقبل دینے کیلئے ہے۔ عوام اس میں شامل ہو کر ملک میں حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top