پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری ’’انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو‘‘ دکھائی گئی۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت خصوصی طور پر پاکپتن تشریف لائے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے جملہ فورمز کے صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

ابتدائی بریفنگ کے بعد مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں Video Presentation کے ذریعہ سے مکمل پروگرام سمجھایا گیا۔ بعد ازاں پنڈال سے متعدد کارکنان کو اسٹیج پر بلوا کر فن تقریر کے حوالہ سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ ساتھ شرکاء کے سامنے بولنے کیلئے ہمت بندھائی اور ان تمام کارکنان نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر اپنی اپنی تقریر پیش کی۔ اس موقع پر 50 سے زائد افراد نے اپنے مصطفوی کارکنان فارمز پر کیے۔ ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ابتدائی مصطفوی کارکنان کو اسٹیج پر بلوا کر مہمانان گرامی نے مصطفوی کارکنان کو کارڈز پہنائے۔ کیمپ کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top