minhaj.org   minhaj.org  
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ ستمبر 2010 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29 30      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ویلفیئر سوسائٹی
ایجوکیشن سوسائٹی
منہاج یونیورسٹی
شریعہ کالج
کمپیوٹر کالج
گرلز کالج
تحفیظ القرآن
انٹرنیٹ بیورو
اِبلاغیات
امورِ خارجہ
ریسرچ انسٹیٹیوٹ
تنظیمات
ممبرشپ
ویمن لیگ
دعوت
تربیت
ماہنامہ منہاج القرآن
یوتھ لیگ
لائرز موومنٹ
مالیات
تعمیرات
گوشہء درود
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 15,219,760

تحريک منہاج القرآن - منہاج کالج آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ کامرس
تفصيل
منہاج کالج آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ کامرس
00 00 0000 ء
منہاج یونیورسٹی کے تین کالجز
  • منہاج کالج آف کمپیوٹر سائنس
  • منہاج کالج آف کامرس
  • منہاج کالج فار بوائز اولڈ کیمپس

منہاج یونیورسٹی میں گزشتہ دس سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی مجموعی رپورٹ حسب ذیل ہے:

تدریسی عملہ/ فیکلٹی

ان کالجز کا تدریسی عملہ نہایت قابل، تجربہ کار، مستعد اور مستند ہے۔ ان اساتذہ کرام نے ملکی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ لیول کی تعلیم حاصل کی ہے۔ پروفیسرز صاحبان کے نام درج ذیل ہیں

  • پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی
  • پروفیسر ڈاکٹر علی محمد
  • پروفیسر ڈاکٹر خواجہ امتیاز علی
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد خان لودھی
  • پروفیسر انعام اللہ خان
  • پروفیسر سید زاہد حسن زیدی
  • پروفیسر عبد الصمد خان
  • پروفیسر جاوید اے خان
  • پروفیسر احسن ضیاء
  • پروفیسر مسز شاہدہ جاوید
  • پروفیسر محمد سلیم حسن
  • پروفیسر محمد عبد اللہ
  • پروفیسر ظفر اقبال
  • پروفیسر توقیر احمد
  • پروفیسر طاہر مسعود
  • پروفیسر محمد عارف ملک
  • پروفیسر ادریس یاسر

ان کے علاوہ 30 سے زیادہ کل وقتی اور جزوقتی تدریسی عملہ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کورسز

منہاج یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں موجود مذکورہ کالجز میں درج ذیل کورسز میں طلباء حصول تعلیم میں مصروف عمل ہیں۔

  • انٹرمیڈیٹ لیول
  • ایف ایس سی (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ)
  • آئی سی ایس
  • آئی کام

درج بالا پروگرامز 1999ء سے لاہور بورڈ کے ذریعے ریگولر کروائے جا رہے ہیں۔

  • بیچلر لیول
  • بی کام
  • بی ایس سی (آنرز) کمپیوٹر سائنس
  • بی ایس سی

درج بالا پروگرامزکی 2000ء سے پنجاب یونیورسٹی کے ذریعے ریگولر کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں اور طلبہ وطالبات ہر سال باقاعدہ امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں۔

  • ماسٹر لیول
  • ایم اے اکنامکس
  • ایم ایس میتھ
  • ایم اے انگلش
  • ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس
  • ایم بی اے
  • ایم آئی ٹی (الحاق پنجاب یونیورسٹی)
  • ایم اے پاکستان سٹڈیز
  • ایم اے پولیٹیکل سائنس

درج بالا پروگرامز میں سے کچھ 1999ء سے اور بعض میں اسی سال سے باقاعدہ کلاسز ہو رہی ہیں۔

جدید ترین لیبارٹریز

1۔ کمپیوٹر لیبارٹری

یہ لیب Acer کے 50 جدید ترین Pentium-4 کمپیوٹرز سے آراستہ ہے۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی سہولت تمام کمپیوٹرز پر دستیاب ہے جس کے ذریعے اساتذہ اور طلباء دنیا بھر میں ہونے والی ترقی اور اپنی پیشہ وارانہ تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح جدید طریقہ تعلیم میں Visual Aid نہایت اہم ہیں جس کیلئے لیب اور کلاس رومز میں جدید ترین Multimedias کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ لیبارٹری بی ایس سی آنرز اور ایم آئی ٹی کی سطح کی فنی وتکنیکی ضروریات پوری کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے مقررہ معیار کو ملحوظ رکھ کر بنائی گئی ہے۔

2۔ ہارڈوئیر لیبارٹری

جدیدترین آلات پر مشتمل اس لیب میں طلباء کو کمپیوٹر کی مرمت کے ساتھ ساتھ ہارڈ وئیر ڈیزائننگ بھی سکھائی جاتی ہے۔ لیب میں Hardware Testing, Digital Logic جیسے جدید ترین آلات موجود ہیں ۔

3۔ فزکس لیبارٹری

یہ لیب جدید ترین تجرباتی آلات سے آراستہ ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ اس میں ہر طالب علم کو انفرادی طور پر تجربات کرنے کی سہولت میسر ہے۔

4۔ کیمسٹری لیبارٹری

یہ لیبارٹری بھی جدید ترین آلات سے آراستہ ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ اس میں ہر طالب علم کو انفرادی طور پر تجرباتی کام کرنے کی سہولت میسر ہے۔

5۔ بائیالوجی لیبارٹری

یہ لیبارٹری بھی جدید ترین آلات سے آراستہ ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ اس میں ہر طالب علم کو انفرادی طور پر تجرباتی کام کرنے کی سہولت میسر ہے۔

6۔ کتب لائبریری

اس ادارہ کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں لائبریری کیلئے علیحدہ وسیع، کشادہ اور پرسکون جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس لائبریری میں انٹر لیول پر لاہور بورڈ کے تحت جاری کورسز کیلئے اور بیچلر و ماسٹر لیول پر پنجاب یونیورسٹی کے تحت جاری کورسز کیلئے نصابی کتب، اضافی مطالعہ کیلئے امدادی کتب کو طلبہ اور اساتذہ کے استفادہ کیلئے رکھا گیا ہے۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ مختصر عرصہ میں اس میں دستیاب کتب کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ لائبریری میں طلبہ وطالبات کیلئے علیحدہ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ طلبہ وطالبات اساتذہ کی زیر نگرانی روزانہ باقاعدہ لائبریری میں مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنے اپنے مضامین سے متعلق معلومات اور تحقیقی مواد سے استفادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے استفادہ کیلئے مقتدر قومی اور بین الاقوامی تحقیقی، تعلیمی رسائل وجرائد کی ممبر شپ حاصل کر کے انہیں لائبریری میں ہمہ وقت دستیاب کیا جاتا ہے۔

طلباء وطالبات کیلئے ہاسٹلز

اس کیمپس کی دیگر خصوصیات کے علاوہ ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے 300 سے زائد انٹر، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلباء و طالبات کےلئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹلز کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیکلٹی کے ارکان بھی ہوسٹلز میں مقیم ہیں جو طلباء کی ہمہ وقت راہنمائی کرتے ہیں ۔

Moral Orientation Workshops

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ”کردار کا تاثر زبان کے اثر سے زیادہ دیرپا ہوتا ہے“) (Character Speaks Louder Than Tongue اس حقیقت کے پیش نظر طلباء کی علمی وفکری تہذیب کے علاوہ ان کے اخلاق و عمل کی تطہیر کا بھی انتظام کیا ہے ۔

بزم فروغ ادب

سٹوڈنٹس کے اندر ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہونہار اور ذہین طلباءوطالبات پر مشتمل بزم فروغ ادب قائم کی گئی ہے جس کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس فورم کے تحت منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے طلباءوطالبات کے اندر مسابقت کی فضاء پیدا ہوتی ہے اور وہ عملاً اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

سپورٹس

طلباء کو ذہنی و جسمانی، اخلاقی اور سماجی طور پر اچھا شہری بنانے کا مقصد حاصل کرنے کےلیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت متعدد گیمز کی تربیت دی جا رہی ہے اور سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

طلبہ کے اعزازات

ہمارے ہونہار طلبہ نے تعلیمی میدان میں کئی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جن میں چند یہ ہیں:

پنجاب ٹیکنکل بورڈ DBA 1996 احمد یار فراز پہلی پوزیشن
پنجاب ٹیکنکل بورڈ DBA 1997 کامران رضا تیسری پوزیشن
پنجاب ٹیکنکل بورڈ DBA 1998 کامران رضا دوسری پوزیشن
پنجاب ٹیکنکل بورڈ DBA 1999 حافظ زاہد پہلی پوزیشن (لاہور)
پنجاب ٹیکنکل بورڈ DBA 2001 سعدیہ بتول تیسری پوزیشن

فارغ التحصیل طلبہ و طالبات

یہ بات اس ادارہ کے اساتذہ اور انتظامیہ کیلئے باعث فخر ہے گزشتہ سات سالوں میں اس کے تحت انٹرمیڈیٹ سے ماسٹر لیول تک کے مختلف کورسز کی تکمیل کر کے 3000 سے زائد طلبہ وطالبات پیشہ وارانہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر سرکاری و نیم سرکاری اداروں، انڈسٹریز، بینکوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ملک وقوم کی خدمت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2010 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Check PageRank
Website Traffic