تھرپارکر کے 100 معصوم بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب ہے

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

اخروٹ توڑنے جیسے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے حکمرانوں کو صرف اقتدار اور لوٹ مار سے غرض ہے
عوام انقلاب کے یقین کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بنیں
ایک کروڑ افراد کی جماعت لٹیرے حکمرانوں کے خلاف قومی ریفرنڈم ہو گا
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کا صوبائی ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب

فخرو بھائی کی سر پرستی میں ہونے والے نام نہاد غیر آئینی الیکشن کے بعد بننے والی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ’’کارکردگی‘‘ آئے روز نئے گل کھلاتی رہتی ہے۔ تھرپارکر کے 100 معصوم پھول جیسے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب ہے جس نے صرف چند خاندانوں کو حق حکمرانی دے رکھا ہے۔ سندھ فیسٹول اور پنجاب میں اخروٹ توڑنے جیسے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے حکمرانوں کو صرف اقتدار اور لوٹ مار سے غرض ہے۔ عوام انقلاب کے یقین کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بنیں۔ 2014 انقلاب کا سال ہوگا۔ ایک کروڑ افراد کی جماعت لٹیرے حکمرانوں کے خلاف قومی ریفرنڈم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے صوبائی ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، ذوالفقار ایڈووکیٹ اورچوہدری بلال بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو دہشت گردوں کے ساتھ بٹھا کر مذاکرات کی بات کرنے والے حکمران ویثرن، سیاسی بصیرت اور جرات سے عاری ہیں۔ ملک کے کونے کونے میں عدم تحفظ کے احساس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مرکزی حکومت دہشت گردوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات مذاکرات کی رٹ کی ڈھٹائی پر قائم ہے۔ ریاست کو کمزور کرنے والے حکمرانوں کا علاج صرف اور صرف انقلاب ہے۔ رواں سال کو انقلاب کا سال بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ جس دن جماعت قائم ہو گی، کرپٹ حکمران خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top