ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مجلس شوری کا اجلاس

مورخہ 23 فروری بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے کی۔ مجلس شوری کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور دیگر جملہ فورمز منہاج ویلفئیر، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کے عہدیداران اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔

شوری کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی، درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور مجلس شوری کا اجلاس بلانے کا مقصد بیان کیا اور تمام فورمز سےکارکردگی رپورٹ پیش کرنے کہا۔ اس کے بعد واصف مجید جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے پچھلے تین ماہ کی کارکردگی پیش کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تحت ہونے والے تمام پرگرامز اور سرگرمیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ واصف مجید نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے جملہ فورمز کو فرداً فرداً اپنے فورم کے بارے میں کارکردگی پیش کرنے کو کہا۔سب سے پہلے منہاج ویمن لیگ کی طرف سے عائشہ خان صدر منہاج ویمن لیگ ناروے نے بریفنگ دی اوربتایا کہ ویمن لیگ ناروے نے ربیع الاول اور ربیع الثانی میں اوسلو کے چالیس مختلف مقامات پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام منعقد کروائے اور اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر مختلف بڑے شہروں Drammen, Moss, Sekedmo, Fredisktad میں دروس عرفان القرآن کر وا رہی ہے جن میں فاضلہ منہاج یونیورسٹی طاہرہ فردوس درس دیتی ہیں۔اس طرح شیخ الاسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ منہاج ویمن لیگ نے اس سال پہلی مرتبہ خواتین کی الگ سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا۔ منہاج ویمن لیگ ناروےنے خواتین عہدیداران وذمہ داران کے لئے تین تنظیمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ منہاج ویمن لیگ ناروے حلقہ درود کی صدر ڈاکٹر نازیہ بتول نے حلقہ درود برائے خواتین کے بارے میں خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے حلقات درود کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

حمزہ انصاری نے منہاج یوتھ لیگ ناروے کی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں اسلام کا امن پسند تصور اجاگر کرنے میں سرگرداں ہے جس کے لئے ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی نوجوان نسل کے لئے سب سے بڑی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا، اس کے علاوہ منی سکالر کورس، ماہانہ محفل ذکر، نعت کورس کروائے جارہے ہیں۔منہاج سسٹرز کی طرف سے انعم بٹ صدر منہاج سسٹر ز نے بریفنگ دی۔ منہاج ویلفئیر ناروے کی طرف سے عرفان انصاری نے بریفنگ دی، اعجاز احمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروےنے MEC کے بارے میں بتایا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے بارے میں شیخ افتخار احمد نے بریفنگ دی۔ علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے منہاج سکول اوسلو کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سکول ھذا میں اس وقت 170 کے قریب طلبہ و طالبات کی تعداد ہے جو ناروے میں کسی بھی اسلامک سکول میں سب سے زیادہ ہے، منہاج سکول اوسلو کا سسٹم دو ٹرمز پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹرم میں دو کوئز ٹیسٹ ہوتے ہیں اور باقاعدہ تمام بچوں کی فائلیں بنتی ہیں۔

اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی اور شرکاء کی طرف سے سوالات کئے گئے جن کے جواب پرویز نثار صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور اعجاز احمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے نے دیئے۔

رپورٹ۔ قیصر محمود

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top