ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جی ایم ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ڈائریکٹر امورخارجہ تحریک منہاج القرآن اور پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک کی والدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ عبادت گزار متقی خاتون تھیں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا۔اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض، بشارت عزیز جسپال، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین تحریک نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top