یونان: عرفان القرآن کا گریک زبان میں ٹرانسلیشن کا معاہدہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے پلیٹ فارم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لکھے ہوئے عرفان القرآن کی گریک زبان میں ٹرانسلیشن کے معاہدے پر مورخہ 23 مارچ 2104 کو دستخط کئے گئے۔

عرفان القرآن کی گریک میں ٹرانسلیشن کا عمل قانونی پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے گریکی وکیل، ٹرانسلیشن کمپنی کی طرف سے نمائندگی اور منہاج القرآن کی ملکی ایگزیکٹیو کی موجودگی میں سر انجام پایا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز تک عرفان القرآن کی گریک زبان میں ٹرانسلیشن کا عمل پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ یاد رہے کہ اس ٹرانسلیشن کا فائدہ لوکل اور ملکی لیول پر تمام پاکستانیوں اور خاص کر یونان بھر میں تمام مسلم کمیونیٹیز کو ہو گا اور ساتھ ہی اسلام کے حقیقی ڈھانچے کو سامنے لانا بھی مقصود ہو گا تاکہ اسلام کے حوالہ سے جو غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں ان کوباآسانی دور کیا جاسکے۔

رپورٹ۔ مرزا امجد جان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top