گوجرہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص)

تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ مفتی محمد ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین امن و رحمت ہے، اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔ آج جو لوگ اسلام کا نام لے کر بے گناہ لوگوں کا خودکش دھماکوں سے ناحق خون بہا رہے ہیں، عبادت گاہوں کو مسمار کر رہے ہیں اور افواج پاکستان کے جوانوں کو ذبح کر کے شہید کر رہے ہیں ان کا دین اسلام سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی بحالی کے لیے حکومت کو ان دہشت گرد عناصر سے مذاکرات کی بجائے آہنی ہاتھوں نپٹنا ہو گا۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top