پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 03 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے
جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم کسی مڈ ٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن غیر آئینی ہے۔ کرپٹ لوگوں کا بنایا ہواہے اس میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے جو دھونس، دھاندلی اور دھن پر قائم ہے۔ ہم اس کرپٹ نظام کی آخری اینٹ تک اکھاڑ پھینکیں گے۔ اس لیے مڈ ٹرم الیکشن کی بات کبھی نہیں کرونگا اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وہ سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی، اختیارات کاا رتکاز، دہشت گردی اور بد ترین آمریت تو ہے مگر جمہوریت ہر گز نہیں ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔ 11 مئی کا احتجاج ملک میں آنے والے سبز انقلاب کا آغاز ہو گا۔ عوام ظالم نظام اور اسکے محافظوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top