ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیش کردہ نظام ہی ملک میں خوشحالی لاسکتا ہے ۔غلام فرید

مورخہ: 14 مئی 2014ء

لاہورکی کامیاب احتجاجی ریلی پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو لاہور کی احتجاجی ریلی نے ثابت کردیا کہ اہل لاہور کے دل ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ریلی میں شرکت کرنے والی تمام مذہبی، سیاسی، طلبہ، کسان، ویمن، مزدور، تاجر اور سماجی تنظیموں کے شکر گزار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی کو ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے نظام کاجو خاکہ دیا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کو نافذ کردیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہوگی، کارکن تیاریاں تیز کردیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظام حکومت کاجو خاکہ پیش کیا ہے اسکو نافذ کر کے دم لیں گے اور اس کیلئے ہماری جدوجہد کا آغازہوگیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top