مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’طلبہ رابطہ مہم‘‘

مورخہ: 20 مئی 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی ایگزیکٹو کے زیراہتمام 20 مئی تا 30 جون تک کیلئے ’’طلبہ رابطہ مہم‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام 5 لاکھ طلبہ تک پہنچایا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد کرپٹ نظام سیاست اور اس کے زیر اثر فرسودہ و طبقاتی نظام تعلیم کے بارے میں طلبہ کو شعور دینا ہے۔ اس مہم کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں۔

  • مہم کے ذریعے 5 لاکھ طلبہ کو دعوت انقلاب دی جائے گی۔
  • ہر تحصیلی تنظیم اس دورانیے میں 15 نئے تنظیمی یونٹ بنانے کی پابند ہوگی۔
  • ہرتنظیمی یونٹ کے عہدیداران کی تعداد کم از کم 4 ہوگی یوں 40 دنوں میں ایک تحصیلی ایگزیکٹو 60 لوگوں کو ذمہ داریاں دیکر تنظیم میں شامل کرے گی جو مصطفوی کارکن بھی کہلائیں گے۔
  • پہلے سے موجود 5 ہزار مصطفوی کارکن اور نئے بننے والے مصطفوی کارکنان روزانہ 2 طلبہ کو دعوت انقلاب دیکر مشن میں شامل کریں گے۔
  • یوں 40دنوں میں ہر مصطفوی کارکن 80 طلبہ کو دعوت انقلاب دے گا اور 50 کارکنوں کی ایم ایس ایم میں شمولیت یقینی بنائے گا۔
  • طلبہ رابطہ مہم کے ان 40 ایام میں ہر شہر میں ہر دوسرے دن بعد پروجیکٹر پروگرام کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام سنایا جائے گا، یوں 40 ایام میں 20 پروجیکٹر پروگرام لازمی ہیں۔
  • روزانہ رپورٹنگ سسٹم : روزانہ کی رپورٹ مرکز ارسال کی جائیگی جس کا طریقہ کار یہ ہوگا۔
  1. تحصیلی/ سٹی صدر تمام مصطفوی کارکنان کی رپورٹ ضلعی کوآرڈینیٹر کو بھیجے گا۔
  2. ضلعی کوآرڈینیٹر تمام تحصیلات کی رپورٹ بناکر بذریعہ ٹیکسٹ میسج ڈویژنل کوآرڈینیٹر کو بھیجے گا۔
  3. ڈویژنل کوآرڈینیٹر تمام ضلعوں کی رپورٹ Collect کرے گا جس سے مرکزی نگران روزانہ رات 10 بجے رپورٹ لیں گے۔

پروفارمہ برائے مصطفوی کارکنان

تاریخ جن کو دعوت دی ان کا نام موبائل نمبر ریمارکس
       
       
       
       
       
       

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top