شہداء کے خون کا سودا نہیں کرونگا، انتقام لوں گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 25 جون 2014ء

خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے
انقلاب کے بعدریاستی دہشت گردی کا حصہ بننے والوں کو سب سے پہلے پکڑیں گے
شہداء کے عظیم عزم اور ورثاء کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دیا

شہداء کے خون کا سودا نہیں کرونگا، انتقام لوں گا۔ خون شہادت کے ایک ایک قطرہ کا حساب لیں گے۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ ریاستی دہشت گردی کا حصہ بننے والوں کو انقلاب کے بعد سب سے پہلے پکڑیں گے۔ شہداء کے عظیم عزم اور ورثاء کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پنجاب پولیس سے نفرت ہو گئی ہے، خوف خدا رکھنے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے اور آخرت سنوارنے کیلئے پولیس وردیاں اتار کر ریٹائر منٹ لے لیں۔ موجودہ حکومت چند روز کی مہمان ہے۔ حکومتی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہداء کے ورثاء اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے زخمیوں سے ان خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ کرنے والے سن لیں دو ارب تو کیا دو سو کھرب روپے کو بھی جوتے کی نوک مارتے ہیں۔ ہم اپنے شہداء اور زخمیوں کی کفالت خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سودا نہیں کریں گے بلکہ حکمرانوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث عناصر سے انتقام لیں گے۔ ان دہشت گردوں کی ایک ایک گولی چلانے کا حساب لیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پنجاب پولیس سے نفرت ہو گئی ہے۔ خوف خدا رکھنے والے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے اور اپنی آخرت سنوارنے والے پولیس والوں کو اپنی وردیاں اتار کر ریٹائر منٹ لے لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے عظیم عزم اور ورثاء کے استحکام نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہداء کی کفالت کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ جو شہداء کے بچوں اور انکے خاندان کی مکمل کفالت کرے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جب تک شریف برادران قاتل اعلیٰ جنہوں نے ہٹلر، میسولینی اور فرعون کا کردار ادا کیا ہے جب تک اقتدار سے دست بردار نہیں ہوتے کسی کمیشن کو نہیں مانتے۔ ان کے ہوتے ہوئے نہ شفاف تحقیقات ہو سکتی ہیں اور نہ ہی انصاف مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے بعد قانون کے مطابق قصاص لیں گے جس سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہداء کی یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر چھوٹے چھوٹے پلیٹ فارمز بنا کر ان پر شہداء کی یاد میں ہر روز پھولوں کے ہار ڈالے جائیں گے اور شام کوشمعیں جلائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عمل کو انقلاب تک جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور آخر میں انقلاب کے مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ایک بڑی شمع روشن کرنے کا عہد کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top