رمضان المبارک خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 29 جون 2014ء

اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان خود احتسابی کاعظیم درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے، صرف بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔ مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلام کے حقائق سننے کیلئے اپنے کانوں کو بہرہ کر رکھا ہے اور روایتی چیزوں میں الجھ کر دین کی روح کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، بد امنی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کیلئے ریاضت کا آغاز کرنے کیلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top