ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو جراًت، ہمت اور سراٹھا کر چلنے کاڈھنگ سکھا دیا۔ رحیق احمد عباسی

دھرنے ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کارکن کسی افواہ پر کان نہ دھریں
ڈاکٹر طاہرالقادری ہر فیصلہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے کریں گے

لاہور( )30 ستمبر 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو جراًت، ہمت اور سر اٹھا کر چلنے کاڈھنگ سکھا دیا ہے۔ عوامِ پاکستان کو ظالم حکمرانوں کے ہتھکنڈے سمجھ آچکے ہیں۔ لوگوں کی ذہنی، فکری سوچیں تبدیل ہوچکی ہیں۔ انقلاب کی ضروت غریب آدمی کو ہے، انقلاب پسے ہوئے مظلوم طبقے کی ضرورت ہے، جن تعلیم یافتہ جوانوں کو اپنا مستقبل نظر نہیں آتا وہ انقلاب مارچ کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک کے کروڑوں غریبوں کو اپنا حق چھین کر لینے کاشعور دیا ہے۔ غریبوں کی بات کرنے والے پارلیمنٹ کے فلور پر غریبوں کی بات نہیں کرتے، ملک کی نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے۔ حکمرانوں نے ملک میں بادشاہت قائم کی ہوئی ہے، حکمران سیاسی طور پر ناخدا بنے بیٹھے ہیں۔ گزشتہ 6 سالوں میں جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ ناکام حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پر براجمان طبقے کاطرزحکمرانی بادشاہت پر مبنی ہے جس کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ دھرنے ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کارکن کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ آخر دم تک لڑتی رہے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ہر فیصلہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top