ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کیلئے امریکہ روانہ

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جلد صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کرینگے، امریکا جانے کے لئے ایئر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بتیس سال سے دل کے عارضے میں مبتلا ہوں، علاج کے بعد واپس پاکستان آؤں گا، ظلم اور جبر کے نظام کےخلاف آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ڈیل کی افواہیں پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے حکومت کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم اور وزیراعظم کی مرضی کی بغیر ماڈل ٹاؤن کاسانحہ ہوہی نہیں سکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نےعوامی تحریک کے کارکنوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں اور عوام کیلئے شروع کی گئی تحریک جاری رکھنے کیلئے تیار رہیں۔

ذرائع: اب تک نیوز آن لائن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top