منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر میں امدادی سامان کی تقسیم اور واٹرپمپس کی تعمیر

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ تھرپارکر کے متاثرہ علاقو ں میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بلا امتیاز رنگ و نسل اور جنس و مذہب خدمت انسانیت کے لیے کام کیا۔ امدادی سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ پانی کے مستقل منصوبوں کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اعلی سطحی ٹیم نے واٹرپمپس کے لیے موزوں جگہوں کے تعین کے لیے مختلف علاقوں کا تفصیلی سروے کیا۔ بعد ازاں مٹھی، کرنیلو، ولنگی، کاریٹر، گونداری، کاہچوری، چاہو، اودھانو، قاھرپو، سکری اور کھارسر میں واٹرپمپس لگائے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی زیرنگرانی واٹر پمپس کا کام تھرپارکر کےمختلف دیہی علاقہ جات میں مرحلہ وار جاری ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top