ماہ ربیع الاول حضور نبی اکرم (ص) کی محبت کو دل میں بٹھانے کیلئے بہترین مہینہ ہے۔ فیض الرحمن درانی

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اور مواخات پر معمور ہے

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن خان درانی نے کہا ہے کہ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ ماہ ربیع الاول حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو دل میں بٹھانے کیلئے بہترین مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم امن، محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں، اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top