خرید و فروخت کو مکروہ کہنے والے بتائیں سیاست میں یہ کلچر کون لایا؟ ڈاکٹر رحیق عباسی کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

اراکین کی خرید و فروخت کی خبروں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی ہو رہی ہے
جعلی جمہوریت اورعضو معطل الیکشن کمیشن نے ملک و قوم کو بحرانوں کے تحفے دئیے‎

لاہور ( 27 فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں اراکین پارلیمنٹ کی خرید و فروخت کی خبروں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ چھانگا مانگا کی سیاست کے بانیوں نے جو بویا آج کاٹ رہے ہیں۔ ووٹوں کی خرید و فروخت کو مکروہ کاروبار کہنے والے بتائیں سیاست میں یہ مکروہ کاروباری کلچر کون لایا؟ سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین میں 12 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ بانٹنا کیا اس مکروہ کاروبار کا حصہ نہیں ؟جعلی جمہوریت اور عضو معطل الیکشن کمیشن نے ملک و قوم کو بحرانوں کے تحفے دئیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ ونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنے بھی سیاسی جمہوری بحران اور بیڈ گورننس کے مسائل ہیں یہ سب موجود حکمرانوں کا دیا ہو ا سیاسی کلچر ہے۔ 1988میں خرید و فروخت کی سیاست کا جو بیچ بویا گیا تھا وہ آج تنا ور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے سوا کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جس پر اعتما دکیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ حکمران نئے سیاسی تنازعات اور مصروفیات کو جنم دے رہے ہیں۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top