ڈاکٹر طاہرالقادری کا والدہ کی وفات پر عمر ریاض عباسی سے اظہار تعزیت، لواحقین کے لئے صبر کی تلقین و دعا

مورخہ: 05 مارچ 2015ء

مرحومہ کو آبائی گاؤں( گھوئی) مری میں سپرد خاک کیا گیا، نمازجنازہ کی امامت عمرریاض عباسی نے خود ادا کی
نماز جنازہ میں مرکزی رہنما عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، سیاسی، سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

اسلام آباد(05 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان عوامی تحریک عمر ریاض عباسی کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، کچھ روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوئیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمرریاض عباسی کو فون کر کے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی، انہوں نے دلی رنج اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی تلقین و دعا کی۔ مرحومہ کوگزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں (گھوئی) یونین کونسل سہر بگلہ مری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ کی امامت عمرریاض عباسی خود کی۔ جنازے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما شیخ زاہد فیاض نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ مرکزی رہنما راجہ ندیم، ابرار رضا ایدووکیٹ، قاضی شفیق، شمریز اعوان، ملک تنویر، راجہ صغیر ایڈووکیٹ، الطاف عباسی، عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان اور سیاسی و سماجی شخصیات عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

دریں اثنا اسلام آباد میڈیا سیل میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مصطفی خان، فاروق بٹ، غلام علی خان، اختر راجہ، سفیان صابر، قاری منہاس، حسن ملک، احسن قریشی نے شرکت کی اور عمر ریاض عباسی کی والدہ کی وفات پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top