اسلام بزنس مین اور صارف دنوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

بزنس مین دیانتداری اور کوالٹی میں مستقل مزاجی کو اپنائیں
کاروباری طبقہ کو اسلامی تجارت کی اخلاقیات باقاعدہ طور پر سکھائی جائیں
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا ’’ورلڈ ہلال سمٹ‘‘ کوالالمپور ملائشیا میں خطاب

لاہور (05 اپریل 2015) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارت اور بزنس میں اخلاقیات کے اصولوں کو مد نظر رکھنا از حد ضروری ہے، بزنس مین دیانتداری اور کوالٹی میں مستقل مزاجی کو اپنائیں، اسلام بزنس مین اور صارف دنوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے ہمیں بزنس کی اسلامی اخلاقیات اور قدروں کو سمجھنا ہو گا۔ اسلامی معاشی اصولوں اوراخلاقیات کے معیار پر عمل کرتے ہوئے ہی صارف کی تسلی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اسلامی تجارتی اصولوں کے مطابق کسی بھی بزنس میں صارف کے اطمینان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’سکالرز فورم آف ورلڈ ہلال سمٹ‘‘ ملائشیا کوالالمپور میں ’’بین الاقوامی تجارت اور اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو اسلامی تجارت کی اخلاقیات باقاعدہ طور پر سکھائی جائیں۔ اسلام جیسے معتدل معاشی نظام کی مثال کسی دوسے مذہب میں نہیں ملتی۔ اسلام نے مالک اور گاہک دونوں کے حقوق متعین کئے ہیں، اسلام کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں اور منافع کی تقسیم کا عادلانہ نظام دیتا ہے جبکہ مد مقابل کا بزنس منفی ہتھکنڈوں سے خراب کرنیکی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri (Chairman Supreme Council #MQI) participated at the World Halal Summit, Scholars Forum today...

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Thursday, April 2, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top