پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے: محمد اقبال چوہدری

پاکستان عوامی تحریک سپین آج بروز اتوار بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں تنظیم سازی کرے گی

پاکستان عوامی تحریک سپین آج 12 اپریل بروز اتوار بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں تنظیم قائم کرے گی اس سلسلہ میں گزشتہ روز PAT سپین کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک سپین کی مرکزی تنظیم کے قیام کے بعد اوسپتالیت میں سب سے پہلی ذیلی تنظیم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ اور آئینی حقوق و سماجی انصاف کی فراہمی کے نظام کے قیام کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو سپین میں رہنے والے ہر پاکستانی تک پہنچایا جائے گا جس کے لیے اوسپتالیت کے بعد بیسوس اور بادالونا میں ممبر سازی اور تنظیم کے قیام کے لیے جلد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سپین میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مقامی قوانین کے متعلق آگاہی کی مہمات کے بارے حسب سابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ نے کہا کہ بیسوس اور بادالونا میں تنظیم سازی کے لیے عمل طور پر کام کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی اور دیگر اہم امور پر بھی فیصلہ جات بھی کیے گئے۔

رپورٹ: محمد یوسف چوہدری، سیکرٹری میڈیا PAT سپین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top