پاکستان عوامی تحریک کا 10 ہزار دستخطوں پر مشتمل ‎WTO کو خط ارسال‎

شہداء کے لواحقین زخمیوں اور سو ل سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے دستخط کئے، ترجمان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک نے 10 ہزار دستخطوں پر مشتمل خط ‎WTO کو ارسال کیا ہے۔ خط پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین، زخمیوں، منہاج القرآن، عوامی تحریک اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے دستخط کئے ہیں۔ خط میں ‎WTO حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا مرکزی کردار ہے اسے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق خط مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی طرف سے ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والا جوڈیشل کمیشن توقیر شاہ کو طلب کر چکا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان حلفی کی روشنی میں بھی ڈاکٹر توقیر شاہ واقعہ سے گہرا تعلق ثابت ہوتا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ انہوں نے 17 جون کی صبح 9 بجے اپنے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کیلئے پولیس کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا لیکن ناصرف پولیس پیچھے نہیں ہٹی بلکہ 11بجے کے بعد تمام شہادتیں ہوئیں۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top