برمی مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے غیرانسانی سلوک پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے۔ ایم ایس ایم

مورخہ: 12 جون 2015ء

اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ظلم بند کروانے میں اپنا اثررسوخ استعمال کریں
پاکستانی حکمران مصلحتوں اور مفادات سے باہر نکل کر اس ظم کو روکنے میں مؤثر ترین کردار ادا کریں

اسلام آباد (12 جون 2015ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ڈویژنل صدر چوہدری ضیاءالرحمن ظلج اور فرحان اظہر نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، برمی مسلمانوں سے انکے بنیادی انسانی، مذہبی حقوق چھین لئے گئے، انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے مگر عالمی ضمیر کی بے حسی اور خاموشی میں رتی برابر فرق نہیں آیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ برمی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ بند کروانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز برمی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم راولپنڈی فرحان اظہر، صدر ایرڈ یونیورسٹی تعظیم مصطفوی، طاہر حنیف مصطفوی، حافظ طارق قریشی، سید شمس شاہ، اسامہ ناز، راجہ آصف اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی امن کادعویدار امریکہ کہاں ہیں، انصاف کا بول بالا کرنے والے عالمی رہنما کہاں ہیں، امریکہ کا کوئی ایک شہری قتل ہوجائے تو پوری دنیا کے امن کو تہہ و بالا کردیا جاتا ہے، آج برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، کیا وجہ ہے کہ امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، پاکستانی حکمران بھی مصلحتوں اور مفادات سے باہر نکل کر اس ظم و بربریت کو روکنے میں برمی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کروانے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top