فرانس: منہاج ویمن لیگ فرانس کا عید میلہ، پاکستانی، فرنچ، عرب اور افریقن خواتین کی شرکت

مورخہ: 01 اگست 2015ء

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس نے منہاج اسلامک سینٹر پیرس سے متصل ’’پاکستان حال‘‘ میں عید میلے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی خواتین اور بچیوں کے ساتھ فرنچ، عرب اور افریقن خواتین نے بھی شرکت کی۔ میلے کی ایکٹیوٹیز صبح 10 سے شام 9 تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں۔ میلے میں مختلف سٹال لگائے گئے میں چٹ پٹے کھانوں کے اسٹال، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال اور دیدہ زیب کپڑوں کے اسٹال پر خواتین کا رش دیکھنے میں آیا، مگر ’’نینا فیش‘‘ کا اسٹال خواتین کی خصوصی پسندیدگی کا محور رہا۔

منہاج ویمن لیگ کی صدر ستاہ ملک اور جنرل سیکرٹری شمیم ظہور اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ سارہ وقت میلے میں رہیں، جب کی شوریٰ کی ممبران نے بھی معاونت کی۔ فرانس میں موجود تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی پارٹیاں جو خواتین وونگ رکھتی ہیں ان کی ایگزیکٹوز کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر ستارہ ملک نے عید میلے میں شامل خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

MQI held Eid Mela by MWL France

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top