منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کڈز فیسٹیول 9 اگست کو منعقد ہو گا

مورخہ: 08 اگست 2015ء

اول تا پنجم جماعت کے طلباء و طالبات حصہ لینگے، ڈاکٹر حسین محی الدین مہمان خصوصی ہونگے
بچوں کو تقریر، نعت خوانی سکھانے کے ساتھ اسلامی تاریخی واقعات سے متعلق ویڈیوز دکھائی جائینگی
بچوں میں اخلاق اور کردار سازی کا یہ ماہانہ پروگرام منہاج القرآن نظامت تربیت کے تحت منعقد ہو گا

لاہور (8 اگست 2015) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کڈز فیسٹیول 9 اگست ٹاؤن شپ آغوش کمپلیکس میں منعقد ہو گا۔ فیسٹیول میں اول تا پنجم جماعت کے طلباء و طالبات حصہ لینگے۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین مہمان خصوصی ہونگے۔ منہاج القرآن کے شعبہ تربیت کے ناظم مرتضی علوی نے بتایا کہ اول تا پنجم جماعت کے طلباء و طالبات کی اخلاقی تربیت و کردار سازی کے حوالے سے منہاج القرآن نے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت بچوں کو تقریر، نعت خوانی سکھانے کے ساتھ اسلامی تاریخی واقعات سے متعلق ویڈیوز دکھائی جائینگی۔ بچوں کے ذہنی میلان اور رجحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم اخلاقی تربیت سے متعلق کارٹونز موویز بھی دکھائی جائینگی اور ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو قرآنی آیات بھی سکھائی جائینگی۔ مرتضی علوی نے کہا کہ اخلاقی اسباق سیکھنے، سکھانے کی بہترین عمر اول تا پنجم ہے۔ اسی دوران ہی بچوں کے ذہنی میلان اور عادات کا عمل پختہ ہوتا ہے۔ ادارہ منہاج القرآن کے شعبہ تعلیم و تربیت کی طرف سے منہاج القرآن کے تحت کام کرنے والے تمام تعلیمی اداروں میں ماہانہ کڈ فیسٹیول منعقد کرنے کا پروگرام وضع کیا گیا ہے جس پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے اور والدین کی طرف سے اس حوالے سے پذیرائی مل رہی ہے اور کم عمر طلباء و طالبات کی دلچسپی بھی دیدنی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top