جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ دہشت سے پاک پاکستان کے لئے سرگرم عمل ہے: عائشہ مبشر

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران پاکستان بھر میں تنظیمی دورہ جات کر رہی ہیں، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو، تنظیمات کی بحالی، کارکنان کو نئی پالیسیز پر اعتماد میں لینا اور منہاج القرآن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم ملک اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے جہلم اور دینہ کا ایک روزہ وزٹ کیا۔ مختلف تنظیمی و تربیتی نشستوں میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ مبشر کا کہنا تھا کہ اسلام معاشرہ میں خواتین کی توانائیوں کے ارتقاء کو معاشرے کی ترقی کا ضامن گردانتا ہے۔ عورت صاحب کرامت اور خاندان و معاشرہ کا سنگ بنیاد ہے۔ عورتوں کا سماج کے مختلف شعبوں میں فعال ہونا اس کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلامی اصولوں پر خواتین کو معاشرے کا فعال حصہ بنانا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان ہمارے آباء و اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ استحکام پاکستان کے لئے سرگرم عمل ہے۔

وزٹ کے دوران تنظیمی نشستوں کے علاوہ کارکنان و تنظیمات کو نیا لٹریچر بھی فراہم کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top